قلم ، کاغذ ، تخیل اور کتابیں بیچ سکتی ہوں پڑی مشکل تو گھر کی ساری چیزیں بیچ سکتی ہوں مجھے قسطوں میں اپنی زندگی نیلام کرنی ہے میں بھر بھر کے غباروں میں یہ سانسیں بیچ سکتی ہوں پرندوں سے مرا جھگڑا ہے ، ان کے گھر اجاڑوں گی اگر یہ پیڑمیرا ہے میں شاخیں بیچ سکتی ہوں مرے کاسے میں بھی خیرات پڑ جائے محبت کی سنو درویش کیا میں بھی دعائیں بیچ سکتی ہوں ؟تمہارے بعد اب کس کو بصارت کی طلب ہوگی ؟مناسب دام مل جائیں تو آنکھیں بیچ سکتی ہوں
editor's pick
latest video
news via inbox
Nulla turp dis cursus. Integer liberos euismod pretium faucibua