دل شریک کو ہے عادت تمہیں تنگ کرنے کی میں با وفا ہو کر بھی بے وفا ہو جاتا ہوں اور تمہیں ہے ناز تمہارے منا لینے کی خوبی پر سو میں بات بات پر تم سے خفا ہو جاتا ہوں BySaim June 4, 2024
تیری دریاؤں سی عادت ہی تجھے لے ڈوبی میں بتاتا بھی رہا ، یہ ہے کنارہ ، پاگل ہر کسی سے نہیں امید لگائی جاتی ہر کوئیدے نہیں سکتا سہارا ، پاگل BySaim May 25, 2024June 4, 2024
قلم ، کاغذ ، تخیل اور کتابیں بیچ سکتی ہوں پڑی مشکل تو گھر کی ساری چیزیں بیچ سکتی ہوں مجھے قسطوں میں اپنی زندگی نیلام کرنی ہے میں بھر بھر کے غباروں میں یہ سانسیں بیچ سکتی ہوں پرندوں سے مرا جھگڑا ہے ، ان کے گھر اجاڑوں گی اگر یہ پیڑمیرا ہے میں شاخیں بیچ سکتی ہوں مرے کاسے میں بھی خیرات پڑ جائے محبت کی سنو درویش کیا میں بھی دعائیں بیچ سکتی ہوں ؟تمہارے بعد اب کس کو بصارت کی طلب ہوگی ؟مناسب دام مل جائیں تو آنکھیں بیچ سکتی ہوں BySaim May 22, 2024June 4, 2024
یاد آتا ہے تو کیوں اُس سے گلا ہوتا ہے! وہ جو ایک شخص ہمیں بھول چکا ہوتا ہے ہم تیرے لطف سے نادم ہیں کہ اکثر اوقات دل کسی اور کی باتوں سے دکھا ہوتا ہے۔ 😞 BySaim May 21, 2024June 4, 2024
میں ایک شرط پہ بھیجوں گا خود سے دور تمہیں وہ شرط یہ ہے کہ خود جیسا اور لا دو مجھےمجھے کسی سے محبت نہیں تمہارے سوا تمہیں کسی سے محبت ہے تو بتا دو مجھے BySaim May 17, 2024June 4, 2024
ہم نے کب چاہا کہ وہ شخص ہمارا ہو جائے بس اتنا دکھ جائے کہ انکھوں کا گزارا ہو جائے اور ہم جس کو پاس بٹھا لیں وہ بچھڑ جاتا ہے تم جسے ہاتھ لگا لو وہ تمہارا ہو جائے تم کو لگتا ہے کہ تم جیت گئے ہو مجھ سے۔۔!ہے یہی بات تو پھر کھیل دوبارہ ہو جائے۔۔۔۔ BySaim May 16, 2024June 4, 2024
میں نے چلتے پھرتے آنکھوں سے آذاں دیکھی ہے میں نے جنت تو نہیں دیکھی لیکن ماں دیکھی ہے۔۔۔۔ BySaim May 12, 2024June 4, 2024
اطراف میں تو اپنے تھے دشمن تھا سامنے اطراف میں تو اپنے تھے دشمن تھا سامنے کیوں تیر میرے جسم میں ترچھے اتر گئے ۔۔۔۔ BySaim May 8, 2024June 4, 2024